وزیراطلاعات عطاتارڑ نےکہا پاکستان بنانے اورمضبوط کرنے کیلئے مسیحی بھائیوں،بہنوں نےقربانیاں دیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلمانوں کےساتھ مسیحیوں کاخون بھی شامل ہےقربانیاں اور اتحاد ہمیں اکٹھا کرتا ہے۔
وزیراطلاعات عطاتارڑنے ایسٹرکی تقریب سےخطاب میں کہا اقلیتوں کےتحفظ کیلئےجو ہو سکاکرتے رہیں گے، مسیحی برادری کا بھی ملکی ترقی وخوشحالی میں کلیدی کردارہے،ہم مسیحی برادری کےحقوق کے محافظ ہیں، کسی کو حق نہیں کہ کسی کوبلاوجہ نقصان پہنچائے،میرج ایکٹ سےمتعلق وفاقی آئینی عدالت کے فیصلےپرآپکی آوازوزیرقانون تک پہنچاؤں گا،آپ کے تحفظات سن لیے،وزیرقانون تک آپکےتحفظات لے کر جائیں گے،مسیحیوں کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔
وزیراطلاعات نےمزیدکہا مشکل حالات میں حکومت پیچھے نہیں ہٹےگی،وزیراعظم شہبازشریف نےکہا لوگوں کواکیلا نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم نےپرسوں رات لیوی ٹیکس میں 80 روپے کمی کی،انھیں عوام کےدرد اورتکلیف کا احساس ہے،موٹر سائیکل، ٹرانسپورٹ، گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے سبسڈی شروع کردی گئی۔
