روس کا امریکا سے الٹی میٹم کی زبان ترک کرنے کا مطالبہ، سفارتی حل پر زور

Russian Foreign Minister Sergei Lavrov

روس نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ الٹی میٹم کی زبان ترک کرے اور حالات کی بہتری کے لیے تعمیری کردار ادا کرے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کو مذاکرات کی راہ پر واپس لانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کی کوششیں مثبت نتائج دیں گی۔

سرگئی لاروف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام فریقین ایسے اقدامات سے گریز کریں جو جاری سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، کیونکہ کسی بھی اشتعال انگیز قدم سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھ سکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے