جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حالیہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور آئندہ جمعے کو احتجاجی مظاہرے کریں گے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اجلاس ہوا جس میں ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر غور کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا ہے، عام آدمی کا سکون چھین لیا گیا ہے اور آئندہ جمعے کو احتجاجی مظاہرے کریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ گھریلو تشدد، ٹرانس جینڈر، 18 سال سے کم عمر شادی پر پابندی سمیت دیگرخلاف شریعت قوانین ختم کیے جائیں، بیوی کوخاوند کے جائیداد میں 50 فیصد حصہ دینے سے متعلق قوانین کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہمارا مؤقف ہے کہ ن لیگ کی حکومت جعلی،پیپلز پارٹی کے سہارے کھڑی ہے، ہمیں حق حاصل ہے کہ ایسی حکومت کے خلاف علم بغاوت اٹھائیں، جے یو آئی اسلامی قوانین کا دفاع کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 12 اپریل مردان سے اجتماع کی صورت میں حکومت کے خلاف کھڑے ہوں گے، ہم نےکچھ ریاستی نزاکتوں کوسامنے رکھتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے، عالمی حالات پر ہمیں اعتماد میں لیا جائے، بتایا جائےکہ پاکستان کہاں کھڑا ہے، مغربی سرحد اور مشرقی سرحدیں ہم نے بند کرادی ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ امریکا اسرائیل کی پشت پر کھڑا ہے، فلسطین، ایران اور دیگراسلامی ممالک پر حملے کیے
