بہاولپور: صحرائے چولستان میں 113 بھیڑیں زیادہ مقدار میں گندم کھانے سے ہلاک

بہاولپور: صحرائے چولستان میں قلعہ ڈیراور کےقریب دلوش ڈھار میں 113 بھیڑیں ہلاک ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کے مطابق ریوڑ چولستان سے بھوکا پیاسا کٹی گندم کے کھیتوں میں پہنچا تھا اور بھیڑوں کی ہلاکت زیادہ مقدار میں گندم کے سٹے کھانے سے ہوئی۔

ڈائریکٹر لائیو اسٹاک نے بتایا کہ ریوڑ میں 600 سے زائد بھیڑیں شامل تھیں جن میں باقی محفوظ رہیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق بھیڑوں کی ہلاکت کسی پراسرار بیماری سے نہیں ہوئی، تحقیقاتی رپورٹ میں ہلاکت کی وجہ گرین اوور لوڈ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے