نیپرا کا بجلی مہنگی کرنے کا اعلان، فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 42 پیسے اضافہ

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 42 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق ایک ماہ کے لیے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کی تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے متعلق رقم اپریل کے بجلی بلوں میں صارفین سے وصول کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سی پی پی اے  نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، جس پر نیپرا نے سماعت مکمل کرنے کے بعد 1 روپے 42 پیسے اضافے کی منظوری دی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے