European Union نے خبردار کیا ہے کہ Iran کی جانب سے جنگ بندی کے بعد Strait of Hormuz کھولنے پر اتفاق کے باوجود عالمی توانائی بحران فوری طور پر ختم نہیں ہوگا۔
خبرایجنسی Anadolu Agency کے مطابق یورپی کمیشن کی ترجمان Anna-Kaisa Itkonen نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اس اہم سمندری راستے میں کشیدگی میں کمی کے باوجود توانائی مارکیٹس فوری طور پر مستحکم نہیں ہو سکتیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ قیمتوں میں اضافے کا بحران جلد ختم ہونے کی توقع نہیں رکھنی چاہیے، کیونکہ حالیہ صورتحال نے عالمی سپلائی چین کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس بحران کے اثرات طویل مدت تک برقرار رہ سکتے ہیں، خاص طور پر اس لیے کہ توانائی کی عالمی ترسیل کا بڑا حصہ اسی گزرگاہ سے وابستہ ہے۔
