امریکہ و اسرائیل کا ایران کے جنوبی شہر مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر میزائل حملہ، 40 طالبات شہید

US and Israel missile attack on girls' school in southern Iran's Manab, 40 students martyred

ایران کے جنوبی علاقے مناب میں ایک لڑکیوں کے اسکول پر ہونے والے حملے میں کم از کم 40 شہید ہوگئیں، جس سے جاری کشیدگی کے دوران شہری اہداف کے تحفظ پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔

مقامی گورنر نے ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ ایک تعلیمی ادارے کو نشانہ بنا کر کیا گیا، جہاں بڑی تعداد میں طالبات موجود تھیں۔ ان کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق امدادی ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کرنے میں مصروف ہیں، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید حملوں کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ایرانی حکام نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کھلی کارروائی قرار دیا ہے، تاہم واقعے کی آزاد ذرائع سے تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔ حملے کی ذمہ داری کے بارے میں بھی کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق اگر تعلیمی ادارے کو دانستہ نشانہ بنایا گیا ہے تو یہ بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی تصور ہو گی، جو پہلے ہی کشیدہ صورتحال کو مزید بھڑکا سکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے