عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی اور مقامی گولڈمارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ 3 ہزار روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت دوہزار 572 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے ہوگئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ چاندی 130 روپے اضافے کے بعد 8  ہزار 14 روپے پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 30 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 753 ڈالر پر پہنچ گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے