تیل کے پیداواری اور برآمدی ممالک کی تنظیم اوپیک کے آٹھ ممبرز نے جون میں خام تیل کی پیداوار مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوپیک تنظیم کے ممبر ممالک کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں جون میں پیداوار مزید 4 لاکھ 11 ہزار بیرل یومیہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس ماہ بھی تنظیم نے پیداوار میں 4 لاکھ 11 ہزار بیرل یومیہ بڑھا دی ہے۔ اس طرح دو ماہ میں پیداوار 8 لاکھ 22 ہزار بیرل بڑھ جائے گی
پیداوار میں اضافے کیلئے مختلف ممالک کا دباؤ کام کر گیا۔ امریکی صدر کے ٹرمپ ٹیرف کے بعد عالمی معیشت کی صورتحال غیر یقینی ہوتی جا رہی ہے۔ اس وقت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت چار سال کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔