پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے ویمنز ٹیم کی ریکارڈ جیت کو وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام کرتے ہوئے خواتین فٹبال کے روشن مستقبل کا اعلان کیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے اس تاریخی جیت کو وزیراعظم Shehbaz Sharif اور فیلڈ مارشل Asim Munir کے نام کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت قومی قیادت عالمی سطح پر امن کے لیے کردار ادا کر رہی ہے، اسی دوران پاکستانی خواتین کھلاڑیوں نے میدان میں شاندار کارکردگی دکھا کر تاریخ رقم کی ہے۔
محسن گیلانی نے پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویمنز فٹبال ایک نئے اور سنہری دور میں داخل ہو چکی ہے، اور کھلاڑی عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر رہی ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ Pakistan Football Federation خواتین فٹبال کی ترقی کے لیے مزید اقدامات کرے گی تاکہ پاکستان عالمی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کر سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور انداز میں نبھاتے ہوئے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
