پی سی بی دنیا کا تیسرا امیر ترین بورڈ ہے:ترجمان

بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بے نقاب کردیا۔۔ ترجمان پی سی بی کا کہناہے کہ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے مالی نقصان نہیں بلکہ تین ارب روپے منافع ہوا ہے۔۔

چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر عامر میر نے کہا کہ میگا ایونٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا پیسہ خرچ نہیں ہوا۔ تمام اخراجات آئی سی سی نے کیے۔

پی سی بی کے سی ایف او جاوید مرتضیٰ بولے محسن نقوی کی سربراہی میں بورڈ نے گزشتہ سال دس ارب ریکارڈ منافع حاصل کیا۔ حکومت کو چار ارب روپے ٹیکس ادا کیا گیا۔

عامر میر نے مزید کہا کہ ۔پی سی بی کسی قسم کے مالی مسائل سے دوچار نہیں، دنیا کا تیسرا امیر ترین بورڈ ہے۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے