جنگ بندی مذاکرات کیلئے ایران کا اعلیٰ سطح وفد اسلام آباد پہنچ گیا

ایران کا اعلیٰ سطح وفد مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر  ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کر  رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وفد کا استقبال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی استقبال کے موقع پر موجود تھے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی استقبال میں شریک تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ فریقین تعمیری انداز میں مذاکرات آگے بڑھائیں گے، پاکستان نےتنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے سہولت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے