اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت تنازع بڑھانا چاہتا ہے، بھارتی اقدام سے صورتحال مزید خطرناک ہوسکتی ہے۔جنگ کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔
ایک انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انڈیا نے بدھ کے روز دو تین بار کچھ شہروں کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی اور ابھی بھی خطرہ ہے کہ انڈیا حملہ کرے گا۔
وزیر دفاع کا یہ کہنا تھا کہ ہم تیار ہیں، یہ حساب ہمیں بھی چکانا ہو گا۔ انڈیا جو کر رہا ہے ہم اسے صرف برداشت نہیں کرتے رہیں گے بلکہ جواب دیں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دو ہفتے قبل جو مسئلہ شروع ہوا، اس کا ابھی اختتام نہیں ہوا۔
انھوں نے کہا کہ اگر انڈیا بغیر کسی وجہ اور ثبوت کے کارروائی کر سکتا ہے تو ہم بھی جواب دیں گے۔ پاکستان کو ادھار چکانا چاہیے۔ وزیر دفاع نے یہ بھی کہا اگر ہم اب انڈیا کو کوئی جواب دیں گے تو ہمارے پاس اس کے لیے معقول جواز بھی ہے لیکن ہم انڈیا میں شہریوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔
دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے انڈیا کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔