امریکا جنگ جیت چکا مذاکرات کامیاب ہوں یا نہ ہوں، اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا, ٹرمپ

Trump calls war with Iran an “investment” in the future of American children

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں جاری ایران مذاکرات پر ملے جلے اشارے دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکا جنگ جیت چکا ہے، معاہدہ ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممکن ہے ایران کے ساتھ معاہدہ ہو جائے اور یہ بھی ممکن ہے کہ ایسا نہ ہو، مذاکرات کامیاب ہوں یا نہ ہوں، اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ جیت چکا ہے اور اس حوالے سے امریکی پوزیشن مضبوط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں ممکنہ طور پر بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں، تاہم امریکا کے پاس انہیں صاف کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے اور اس حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ اگر China ایران کو ہتھیار فراہم کرتا ہے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ امن معاہدے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی توانائی سپلائی کے لیے اہم حیثیت رکھتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے