برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی سفارتی کامیابی کا اعتراف، ایران-امریکا مذاکرات میں کردار زیرِ بحث

British MPs demand government apologize for role in founding Israel

برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کے سفارتی کردار پر بحث شروع ہو گئی ہے، جہاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں اسلام آباد کی ثالثی کو سراہا جا رہا ہے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ پاکستان نے ایران-امریکا مذاکرات کی میزبانی کر کے عالمی سطح پر قیادت کا کردار ادا کیا ہے، اور دنیا کو اس پیش رفت کا اعتراف کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری شہباز شریف، اسحاق ڈار اور پاکستانی عسکری قیادت کی اس کوشش کی مقروض ہے۔

افضل خان نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے سوال کیا کہ ایک اتحادی ملک ہونے کے ناطے برطانیہ نے پاکستان کے امن کردار کی کس حد تک حمایت کی۔

اس پر جواب دیتے ہوئے کیئر اسٹارمر نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں شہباز شریف سے گفتگو کی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ ایران-امریکا تنازع کے حل کے لیے امن مذاکرات کی مکمل حمایت ضروری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے