محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی

رپورٹ کے مطابق 02 مئی کی رات سے 04 مئی کی صبح تک مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں 02 مئی کی شام سے 04 مئی کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، بنوں، لکی مروت میں بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کرک، کوہاٹ، ہنگو، کرم، وزیرستان، ڈی آئی خان اور ٹانک میں ہلکی بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے، کئی مقامات ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

پنجاب اور اسلام آباد میں 02 مئی کی رات سے 04 مئی کے دوران مری، گلیات، اٹک، چکوال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، خوشاب، بھکر، لیہ، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی ہے، بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں 02 اور 03 مئی کے دوران گلگت، سکردو، ہنزہ، نگر اور غذر میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کی توقع ہے، اسی دوران کشمیر میں مظفرآباد، وادی نیلم، پونچھ، باغ، حویلی اور کوٹلی میں بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں 02 سے 04 مئی کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، خضدار، قلات، سبی، نصیر آباد اور لسبیلہ میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کا امکان ہے، سندھ میں 02 سے 03 مئی کے دوران تیز، گرد آلود ہواؤں کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور گرج چمک متوقع ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، کمزور انفراسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں، درختوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے