کراچی پورٹ پر جہازوں کی مسلسل آمدورفت تجارت میں بہتری کا اشارہ قرار

کراچی پورٹ ٹرسٹ پر 19 جہازوں کی آمد اور ایک جہاز کی روانگی شیڈول ہیں۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیدیا ۔ کہتے ہیں جہازوں کی مسلسل آمدورفت سمندری تجارت میں بہتری کا اشارہ ہے۔

جنید انوارچوہدری کے مطابق کراچی پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں تیز ہونے سے لاجسٹکس کا شعبہ مستحکم ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 74 ہزار 603 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 45 ہزار 171 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو کی ترسیل ہوئی ۔ درآمدات 19 ہزار 300 ٹن،برآمدات 25 ہزار 868 ٹن ریکارڈ کی گئیں۔ بلک کارگو 11 ہزار 944 ٹن، کلنکر کی برآمدات 6 ہزار 114 ٹن رہی ۔ مائع کارگو کی ہینڈلنگ 10 ہزار 352 ٹن تک پہنچ گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے