امریکی سروے میں ٹرمپ کی اہلیت پر سوالات، عوامی رائے منقسم

US poll questions Trump's competence, public opinion divided

واشنگٹن — حالیہ امریکی میڈیا سروے میں ایک بڑی تعداد نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی اہلیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں، جس سے امریکی سیاست میں ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ، اے بی سی نیوز اور Ipsos کے مشترکہ سروے کے مطابق 59 فیصد امریکی شہریوں کا خیال ہے کہ موجودہ صدر ذہنی طور پر ملک کی قیادت کے لیے موزوں نہیں ہیں۔ اس کے برعکس 40 فیصد افراد نے انہیں مکمل طور پر اہل قرار دیا، جبکہ ایک فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔

یہ نتائج ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک علیحدہ رائے شماری میں تقریباً 70 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا، جو عوامی سطح پر بڑھتی ہوئی بے چینی کی عکاسی کرتا ہے۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج بھی خود کو اتنا ہی متحرک محسوس کرتے ہیں جتنا پچاس سال قبل تھے، اور وہ بطور کمانڈر اِن چیف اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دے رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے