نئی آٹو پالیسی اور بجٹ میں آٹو سیکٹر کو ریلیف دینے کی تجاویز سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق آٹو سیکٹر کےلیے اضافی کسٹم ڈیوٹی کے خاتمے اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی تجویز ہے۔ نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت ڈیوٹیز میں مرحلہ وار کمی کی جائے گی۔
بیٹری الیکٹرک کے ساتھ دیگر نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کو بھی پالیسی میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔ ہائبرڈ گاڑیوں کے پارٹس پر 5 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے اور ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کم کر کے 9 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
آٹو پارٹس پر کسٹم ڈیوٹی 5 فیصد، اسمبلڈ یونٹس پر 10 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے، سی کے ڈی کٹس پر 5 سے 10 فیصد تک کسٹم ڈیوٹی مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
الیکٹرک بائیک، رکشوں، گاڑیوں کو بعض ڈیوٹی شرائط سے استثنی دینے کی سفارش ہے، مقامی اسمبل ای وی گاڑیوں کو درآمدی مکمل تیار گاڑیوں پر ترجیحی تحفظ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
مقامی طور پر تیار گاڑیوں کیلئے نیشنل ایوریج ٹیرف 6 فیصد سے کم رکھنے، پیٹرول پر چلنے والی مکمل تیار درآمدی گاڑیوں پر ٹیرف میں مرحلہ وار کمی کی تجویز ہے۔ حکومت کی جانب سے آٹو سیکٹر مراعات کو مرحلہ وار نارمل رجیم میں منتقل کرنے کا پلان ہے۔
