اجلاس میں وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن ایکٹ میں ترمیمی بل پیش کیا جسے ایوان نے منظور کر لیا۔
اجلاس میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سے متعلق بل بھی پیش کیا گیا، جس کے تحت دونوں اداروں کے ریگولیشن اور مینجمنٹ سے متعلق قانون سازی کی گئی، بل کے مطابق دونوں ہسپتالوں کا مکمل کنٹرول صوبائی حکومت کے پاس ہوگا۔
سندھ اسمبلی نے پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیز، پرائیویٹ گارڈز اور سکیورٹی انسٹی ٹیوٹس کے ریگولیشن سے متعلق بل بھی منظور کر لیا۔
مزید برآں، میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایجوکیشن سے متعلق بل بھی ایوان میں پیش کیا گیا جس کے تحت سندھ میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایجوکیشن کونسل کے قیام کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں سندھ ورکرز ویلفیئر فنڈ بل بھی پیش کیا گیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
