بلوچستان کے علاقے بسیمہ اور گردونواح میں 3.2 شدت کا زلزلہ،عوام خوفزدہ

بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلےکی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈکی گئی،جبکہ اس کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز بسیمہ کے جنوب مغرب میں 30 کلو میٹر دور تھا۔

ابتدائی اطلاعات کےمطابق کسی جانی یامالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،حکام کےمطابق زلزلے کے جھٹکوں کے بعد صورت حال معمول پر ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے