ویژن پوائنٹ فیکٹ چیک: کوئٹہ چمن پھاٹک دھماکے سے متعلق بلوچستان ریئلٹی چیک کی جانب سے بھارتی خفیہ ایجنسی (را) کے زیرِ اثر چلنے والے سوشل میڈیا ہینڈلز کے دعوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے، جس میں مختلف ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹس کی جانب سے شیئر کی گئی معلومات میں واضح تضادات سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مختلف اکاؤنٹس کی جانب سے شیئر کی گئی اسپریڈشیٹس میں ایف سی اہلکاروں کی تعداد کے حوالے سے ایک دوسرے سے متضاد دعوے کیے گئے۔
ایک اکاؤنٹ نے6 اور 78اہلکاروں کا ذکر کیا، جبکہ دوسرے اکاؤنٹ میں 9جے سی اوز اور 51 اہلکاروں کا دعویٰ کیا گیا اسی طرح تیسرے اکاؤنٹ میں 6 جے سی اوز اور 58 اہلکاروں کی تعداد ظاہر کی گئی۔
فیکٹ چیک رپورٹ میں ان اعداد و شمار میں موجود واضح فرق اور باہمی تضادات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ معلومات مستند اور مربوط ڈیٹا پر مبنی نہیں ہیں یہ صرف را کے زیر اثر چلنے والے اکائونٹس کی پروپیگنڈ ہ مہم ہے ۔
سوشل میڈیا پر ایسے متضاد دعوؤں کی موجودگی اس امر کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ کسی بھی معلومات کو بغیر تصدیق کے شیئر کرنا گمراہ کن نتائج کا باعث بن سکتا ہے، لہٰذا عوام کو چاہیے کہ وہ ایسے مواد کی تصدیق شدہ ذرائع سے جانچ پڑتال کے بعد ہی اس پر یقین کریں