ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئیں، جس کے باعث سرمایہ کاروں میں محتاط رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت کم ہو کر 98 اعشاریہ 34 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل 91 اعشاریہ 76 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔
