غزہ جنگ کے دوران بھارت اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے والا بڑا ملک قرار

بھارت غزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائیل کو اسلحہ اور دفاعی سازوسامان فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی مجموعی عسکری درآمدات میں بھارت کا حصہ تقریباً 26 فیصد بتایا جا رہا ہے، جبکہ متعدد بھارتی کمپنیاں اسرائیلی دفاعی اداروں کو فوجی پرزے اور ٹیکنالوجی فراہم کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی کمپنیاں اسرائیل کے معروف دفاعی ادارے Rafael Advanced Defense Systems سمیت دیگر عسکری کمپنیوں کو مختلف پرزے برآمد کر رہی ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ایک بھارتی اور اسرائیلی مشترکہ منصوبے کے تحت ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد بھاری دھماکا خیز مواد سے متعلق پرزے اسرائیل بھجوائے گئے۔

رپورٹ میں Tata Group کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس پر الزام عائد کیا گیا کہ اس کی بعض سرگرمیاں اسرائیلی دفاعی تعاون کا حصہ رہی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے