آئندہ مالی سال برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچنےکاامکان

اسلام آ باد: پاکستان کی برآمدات یکم جولائی سےشروع ہونے والے آئندہ مالی سال 27-2026 کے دوران ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچنےکا امکان ہے۔ 

آئی ایم ایف نےآئندہ مالی سال پاکستان کی برآمدات، تجارتی خسارے اوردرآمدات میں اضافےکا تخمینہ لگایا ہے۔ آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال پاکستان کی برآمدات بڑھ کر ریکارڈ 35 ارب63 کروڑڈالرپر پہنچنےکا تخمینہ لگایا ہے۔

آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق 20 جون کو ختم کو ہونے والے رواں مالی سال 26-2025 کے دوران پاکستان کی برآمدات31 ارب 93 کروڑ ڈالرز رہنے کا امکان ہے جو آئندہ مالی سال 27-2026 کے دوران بڑھ کر 35 ارب 63 کروڑ ڈالرز پر پہنچ جائیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے