کراچی: انتہائی مطلوب منشیات فروش شیریں عرف شیرینہ گرفتار

کراچی کے علاقے گلستان جوہر کامران چورنگی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب منشیات فروش شیریں عرف شیرینہ کو اس کے دو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا۔ شیریں ہیروئن،چرس اور دیگر منشیات کے کاروبار میں ملوث ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزمہ کے خلاف منشیات فروشی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق شیریں عرف شیرینہ کے خلاف تقریباً 35 مقدمات درج ہیں۔ ملزمہ چند سال قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکی تھی۔ اور تقریباً دو سال قبل رہائی کے بعد دوبارہ منشیات کے دھندے میں سرگرم ہوگئی تھی۔

تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمہ ماضی میں سہراب گوٹھ کے علاقے میں منشیات کا بڑا اڈہ چلاتی تھی،ان دنوں ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے ہیروئن فروخت کررہی تھیں۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ کے شوہر اور بیٹوں کے خلاف بھی مختلف نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ کئی مرتبہ گرفتار ہو چکے ہیں۔

پولیس نے ملزمہ اور اس کے بیٹوں سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ منشیات کے نیٹ ورک اور اس سے وابستہ دیگر افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے