بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی،لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرپنجاب نے لاہورکی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی، فہرست کےمطابق لاہور کو نو ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن باون ،شالیمار میں 72،واہگہ ٹاؤن میں پچیس یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔۔۔
ماڈل ٹاؤن میں 77 ،نشتر ٹاؤن میں 40 ،صدر کینٹ میں انتیس یونین کونسل بنائی گئیں رائے ونڈ سٹی میں بتیس ،لاہورسٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں،24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائےگا،تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10اگست 2026 کو جاری ہوگی۔
