ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ 4640 پوائنٹس کا زبردست اضافہ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا، 4500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 917 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 4639 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 39 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار 399 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایران امریکا معاہدہ کے باعث ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 5.27 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جاپان کے نکی انڈیکس میں بھی 5 فیصد سے زائد کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جبکہ انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کی تیزی دیکھنے میں آئی، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی معمولی اضافی ریکارڈ کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے