5 ٹرینوں کی مینجمنٹ پونے 11 ارب روپے میں نجی شراکت داروں کے سپرد

پاکستان ریلوے نے پونے 11ارب روپے میں 5مسافر ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ نجی شراکت داروں کے سپرد کر دی ،  ان ٹرینوں سے پاکستان ریلویز 8ارب روپے کما رہی تھی ۔

پاکستان ریلویز نے عوام ، ملت ، قراقرم ایکسپریس ، میانوالی اور نارووال پسنجر  کی کمرشل مینجمنٹ نجی شراکت داروں کے سپرد کی ہے ۔ جن کو نجی شراکت داری سے بہتر سہولیات کے ساتھ چلایا جائے گا۔ فریٹ ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ سے آئندہ مالی سال دس ارب سے زائد آمدن متوقع ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھاکہ پاکستان ریلویزاس سال پہلی بار ایک کھرب روپے سے زائد ریونیو کمائے گا ۔ محنت کر رہے ہیں ریلوے سے مزید اچھی خبریں آئیں گی ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے