خواتین کے کاروبار کے لیے ایس ای سی پی کی نئی ڈیجیٹل فنانسنگ سہولت متعارف

خواتین کے کاروبار کے لیے ایس ای سی پی کی نئی ڈیجیٹل فنانسنگ سہولت متعارف کروادی۔

ایس ای سی پی نے”خودمختارخاتون”فنانسنگ پروڈکٹ کی منظوری دے دی،خواتین ایک سے 15لاکھ روپے تک کا اثاثہ فنانسنگ حاصل کرسکیں گی،فنانسنگ مشینری،سامان اورکاروباری اثاثوں کی خریداری کے لیے دستیاب ہوگی۔

اعلامیہ کےمطابق "خودمختار خاتون”پروڈکٹ ولی فنانشل سروسزمتعارف کرائےگی،فنانسنگ پروڈکٹ مکمل طورپرڈیجیٹل اور شریعہ کمپلائنٹ ہے،خواتین موبائل ایپ "حکیم”کےذریعے فنانسنگ کی درخواست دے سکیں گی،فنانسنگ کی رقم ایک سال میں مساوی ماہانہ اقساط کےذریعے واپس کی جاسکےگی،خواتین کی مالی شمولیت اور کاروباری خودمختاری کو فروغ ترجیح ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے