کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرنے والی کراچی بندرگاہ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا، جہاں دنیا کا بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز کامیابی سے لنگر انداز ہو گیا۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق ایم ایس سی لوریٹو’400 میٹر طویل بحری جہاز ہے، جو 24 ہزار 346 کنٹینرز کی گنجائش رکھتا ہے۔ یہ دیوہیکل جہاز کراچی پورٹ پہنچ چکا ہے اور یہاں 3 ہزار 802 کنٹینرز اتارے گا۔
کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ دنیا کے اس عظیم کنٹینر شپ کا گہرے پانی کے ایس اے پی ٹی ٹرمینل پر کامیابی سے لنگر انداز ہونا کراچی پورٹ کی بڑھتی ہوئی استعداد اور عالمی معیار کی بندرگاہی سہولیات کا مظہر ہے۔
حکام کے مطابق یہ پیش رفت اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی پورٹ اب دنیا کے بڑے سے بڑے کنٹینر بردار جہازوں کو محفوظ، مؤثر اور جدید انداز میں ہینڈل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے
