حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے نمٹنےکیلئے نیا فنڈ قائم کردیا

حکومت  نے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  سے نمٹنےکے لیے نیا فنڈ قائم کردیا۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری  نوٹیفکیشن کے مطابق  وفاقی حکومت  نے پیٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں کے حوالے  سے فنڈ قائم کردیا ہے۔ فنڈ کو  پیٹرولیم پرائسز اسٹیبلائزئیشن کا نام دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ نے آڈیٹر جنرل اور اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کو خط لکھ دیا ہے۔

اس حوالے سے پنجاب،سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو بھی خطوط لکھے گئے ہیں، فنڈ کے نام پر موصول ہونے والی تمام رقوم وفاق کے پبلک اکاؤنٹ میں جمع ہوگی۔ فنڈکے انتظام کے طریقہ کار سمیت ضوابط قانونی و مالی ضروریات کو مدنظر رکھ کر طے کیے جائیں گے۔

فنڈ کے قواعد و ضوابط وزارت خزانہ، پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا مل کر مرتب کریں گے اور ضروری منظوریاں الگ سے حاصل کی جائیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے