آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں ابرار احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے شاندار پیش رفت کرتے ہوئے ایک درجہ ترقی حاصل کر لی ہے اور وہ دنیا کے دوسرے بہترین ٹی ٹوئنٹی بولر بن گئے ہیں۔

بدھ کو جاری ہونے والی آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ابرار احمد نے بھارت کے ورون چکرورتی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 736 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ افغانستان کے اسٹار لیگ اسپنر راشد خان 753 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہیں۔

پاکستان کے دیگر بولرز میں محمد نواز 12ویں، سلمان مرزا 20ویں اور شاہین شاہ آفریدی 602 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 30ویں نمبر پر برقرار ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان 848 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں اور وہ پاکستان کے سب سے زیادہ درجہ بندی رکھنے والے بیٹر ہیں۔

بھارت کے ایشان کشن دوبارہ پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں، جبکہ ان کے ہم وطن ابھیشیک شرما ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

پاکستان کے دیگر بلے بازوں میں صائم ایوب 40ویں، بابر اعظم 42ویں اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا 44ویں نمبر پر موجود ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے