چینی شینڈونگ گروپ کی پاکستان میں تیل وگیس کی پیداوار بڑھانے میں سرمایہ کاری کی پیشکش

چینی شینڈونگ گروپ پاکستان کے توانائی شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے،  شینڈونگ گروپ کے چیئرمین ہاؤجیان شِن نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے ساتھ  ملاقات میں توانائی شعبے میں طویل المدتی اسٹریٹجک شراکت داری کی تجویز بھی پیش کی۔

اعلامیہ کے مطابق چینی گروپ نے تیل وگیس کی پیداوار بڑھانے، ڈرلنگ اور فیلڈ آپٹیمائزیشن میں سرمایہ کاری کی پیشکش  کی ہے، ریفائنری اپ گریڈیشن ، ایف سی سی یونٹ کی تنصیب میں بھی دلچسپی ظاہر کی ۔

پاکستان میں توانائی آلات کی مینوفیکچرنگ سہولت قائم کرنے کی تجویز بھی دی ۔ چیئرمین چینی کمپنی کا کہنا تھا مشرق وسطیٰ کی منڈیوں کو بھی ہدف بنایا جائے گا ۔ علی پرویز ملک نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان اورچین کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط ہو گا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے