سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان، آج کتنا اضافہ ریکارڈ ہوا؟

عالمی مارکیٹ کے زیراثر مسلسل دو روز سے سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 12 ہزار 200 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 459 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 122 ڈالرمہنگا ہوکر 4 ہزار 185 ڈالر کا ہوگیا۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 329 روپے بڑھکر 6 ہزار 764 روپے ہوگئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے