وفاقی حکومت نے وزیراعظم اپنا گھر اسکیم تک عوام کی رسائی مزید آسان بنانے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئےنان بینکنگ فنانس کمپنیوں کو بھی پروگرام کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔
روایتی بینک اکائونٹ نہ رکھنےوالےبھی اپنا گھراسکیم کیلئےدرخواست دےسکیں گے، وفاقی حکومت نے نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کواسکیم کاحصہ بنانے کی منظوری دے دی۔
ایس ای سی پی کےتحت نان بینکنگ ہاؤسنگ فنانس اورانویسٹمنٹ فنانس کمپنیاں اسکیم کےتحت ایک کروڑ روپےتک قرض فراہم کرسکیں گی،جبکہ مائیکروفنانس کمپنیاں مستحق افراد کو 50 لاکھ روپے تک قرض دے سکیں گی۔
اسکیم کےتحت قرض پہلے 10 سال کے لیےصرف 5 فیصد شرح منافع پردستیاب ہوگا،تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اپنے گھر کا خواب پورا کر سکیں۔
نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کا نیٹ ورک ڈیجیٹل ذرائع کےساتھ ساتھ دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک بھی موجود ہے،جس سے اسکیم کی رسائی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
این بی ایف سیزسےہاوسنگ فنانس کےلیےفریم ورک جاری کردیاگیاہے،این بی ایف سیزبینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے اشتراک سے بھی قرض فراہم کرسکیں گی۔
