کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک 100 انڈیکس 2,082 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے بعد پہلی بار 1 لاکھ 87 ہزار 454 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا۔
ٹریڈنگ کے دوران مجموعی طور پر 564 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، جن میں سے 296 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 182 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ باقی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں تقریباً مستحکم رہیں۔
