اسٹیل سیکٹر کی کمپنی رجسٹریشن کیلئے فاسٹ ٹریک سہولت ڈیسک قائم

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اسٹیل سیکٹر میں کمپنیوں کی فوری رجسٹریشن کے لیے خصوصی "فاسٹ ٹریک سہولت ڈیسک” قائم کر دیا ۔  اس اقدام کا مقصد اسٹیل ملز کو کارپوریٹ کمپنیوں میں تبدیل کرنے اور ان کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز اور آسان بنانا ہے۔

ایس ای سی پی اعلامیے کے مطابق، حکومت کی جانب سے حالیہ بجٹ میں اسٹیل سیکٹر کو دی جانے والی ٹیکس مراعات کو لازمی کمپنی رجسٹریشن سے مشروط کیا گیا ہے۔ نئے ٹیکس فریم ورک کے تحت صرف وہی اسٹیل ملز مراعات حاصل کرنے کی اہل ہوں گی جو باقاعدہ طور پر بطور کمپنی رجسٹرڈ ہوں گی۔ رجسٹرڈ نہ ہونے والی اسٹیل ملز کو زیادہ ٹیکس لاگت اور مالیاتی بوجھ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز نے اپنے مینوفیکچررز کی رجسٹریشن میں آسانی کے لیے وفاقی ادارے سے رابطہ کیا تھا۔ ایس ای سی پی کے مطابق کمپنی رجسٹریشن نظام اب مکمل طور پر ڈیجیٹل، محفوظ اور تیز رفتار ہے۔  ضروری دستاویزات کی فراہمی پر کسی بھی کمپنی کی رجسٹریشن کا عمل محض چار گھنٹوں کے اندر مکمل کر لیا جاتا ہے۔ ایس ای سی پی کارپوریٹ کلچر کے فروغ کے لیے ہر ماہ اوسطاً ساڑھے تین ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر کر رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے