تاجروں کی فکسڈ ٹیکس سکیم میں رجسٹریشن کیلئے موبائل ایپ تیار

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ریٹیلرز کیلئے وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ ہفتے تک فائنل موبائل ایپ متعارف کرا دی جائے گی، رواں ہفتے کے دوران ٹرائل بنیادوں پر موبائل ایپ کو لانچ کر کے ایکسرسائز کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹے تاجروں کی موبائل ایپ کے ذریعے آئندہ ماہ سے رجسٹریشن شروع ہو جائے گی، ستمبر کے دوران فکسڈ ٹیکس سکیم میں رجسٹرڈ ریٹیلرز کو ریٹرنز فائل کرنا ہوگی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق موبائل ایپ میں اردو، انگلش، سندھی، بلوچی زبان میں لانچ کی جائے گی، موبائل ایپ میں رجسٹرڈ ریٹیلرز کیلئے ایف بی آر کی گرین پلیٹ مختص کر دی جائے گی، ایف بی آر کے پاس تقریباً 35 لاکھ سے زائد ریٹیلرز کی معلومات موصول ہو چکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کیلئے ریٹیلرز کی رجسٹریشن سے 50 ارب روپے ریونیو کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے