Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

"دل سے پاکستان” ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا

اگست 2, 2025

علی امین گنڈا پور کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، مشال یوسفزئی کے بارے میں علیمہ خان کا بیان غیرضروری ہے: عمران خان

اگست 2, 2025

ایرانی صدر مسعود پزشکیان لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے وزیر اعظم کا شایان شان استقبال

اگست 2, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • "دل سے پاکستان” ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا
  • علی امین گنڈا پور کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، مشال یوسفزئی کے بارے میں علیمہ خان کا بیان غیرضروری ہے: عمران خان
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے وزیر اعظم کا شایان شان استقبال
  • لکی مروت : مارٹر گولا کھیلتے ہوئے پھٹ گیا، 5 بچے جاں بحق
  • امریکی یہودی کمیٹی کا اسرائیلی فائرنگ کے شکار غزہ کے چرچ کی تعمیر نو کے لیے 25,000 ڈالر کا عطیہ
  • غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کی نئی مہم شروع
  • تمام ایئرپورٹس پر سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ
  • قاسم اور سلیمان سے بات ہوئی ہے، وہ مجھ سے ملنے آئیں گے لیکن تحریک میں شامل نہیں ہوں گے: عمران خان
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»دنیا»پیجرز کہاں سے آئے؟ معاملہ تائیوان اور ہنگری سے بلغاریہ اور ناروے تک پھیل گیا
دنیا

پیجرز کہاں سے آئے؟ معاملہ تائیوان اور ہنگری سے بلغاریہ اور ناروے تک پھیل گیا

EditorBy Editorستمبر 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لبنان دھماکوں میں استعمال ہونے والے ہزاروں پیجرز بنانے والوں کی بین الاقوامی تلاش کا سلسلہ تائیوان اور ہنگری سے ہوتا ہوا اب بلغاریہ اور ناروے تک پھیل گیا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ تاحال یہ سوال معمہ بنا ہوا ہے کہ لبنان میں دھماکوں کیلئے استعمال ہونے والے پیجرز میں بارودی مواد کس نے اور کہاں شامل کیا تاہم ایسے اشارے ضرور مل رہے ہیں کہ ممکنہ طور یہ کام ہنگری، تائیوان یا پھر بلغاریہ میں کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق پیجرز معاملے سے جڑے سوالوں کے ممکنہ جواب کی تلاش میں مختلف مفروضے زیر گردش ہیں ایک کے مطابق پیجر ڈیوائسز میں بارودی مواد فیکٹریوں سے نکلنے کے بعد شامل کیا گیا جبکہ دوسرے مفروضے کے تحت اسرائیل نے ہی پوری سپلائی چین کی منصوبہ بندی کی اور اسے عملی طور پر ممکن بنایا۔

خبر کے مطابق بلغارین حکام کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ایک کمپنی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے جس کے پیجرز معاملے سے جڑی کمپنیوں کے ساتھ روابط کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

بلغارین حکام کی جانب سے  مذکورہ کمپنی کا نام ظاہر نہیں کیا نہ ہی کمپنی سے متعلق کوئی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بلغاریہ کے لوکل میڈیا کا کہنا ہے کہ بلغارین دارالحکومت سوفیا میں واقع نورٹا گلوبل لمیٹڈ نامی کمپنی نے حزب اللہ کو پیجرز فروخت کرنے کیلئے سہولت کاری کی تھی، اس سلسلے میں 1.6 ملین یوروز بلغاریہ سے ہنگری منتقل کیے گئے۔

خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ کمپنی کے بانی نے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا جبکہ نورٹا گلوبل لمیٹڈ کی ای میل ایڈریس پر بھیجی گئی درخواستیں بھی ڈیلیور نہیں ہو پائیں۔

رپورٹ کے مطابق معاملے کی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ نورٹا گلوبل کمپنی کا ہیڈکوارٹر بلغاریہ کے دارالحکومت سوفیا کی ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں رجسٹرڈ ہے، اس کے باہر کمپنی کا کوئی سائن نصب نہیں ہے۔

خبر کے مطابق کمپنی ہیڈ کوارٹرز کے ایڈریس پر ولادیمیر کزمانوف نامی ایک وکیل موجود تھا جس نے خود کو کمپنی کا وکیل ظاہر کیا تاہم انہوں نے خبر ایجنسی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے سے معذوری ظاہر کردی۔

خبرایجنسی نے دعویٰ کیا کہ کمپنی کی ویب سائٹ ’globalnorta.com‘ جمعرات کو ڈیلیٹ کردی گئی، اس سے قبل ویب سائٹ انگریزی، بلغارین اور نارویجئن زبانوں میں دستیاب تھی، جس پر کمپنی کی جانب سے کنسلٹنگ، ٹیکنالوجی انٹیگریشن، ریکروٹمنٹ اور آؤٹ سورسنگ جیسی خدمات کی ایڈورٹائزنگ کی گئی تھیں۔

خبر کے مطابق کمپنی کے بانی رنسن جوز ناروے سے تعلق رکھتے ہیں، ان سے جب بلغارین بزنس اور پیجرز کے معاملے سےمتعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

اوسلو میں رنسن جوز کے پڑوسیوں کا کہنا تھا کہ وہ ان کے بارے میں کچھ خاص نہیں جانتے، تاہم ڈی این میڈیا کے سی ای او امنڈ جوو کا کہنا تھا کہ رنسن جوز ان کے پاس کام کرتے ہیں اور انہیں معاملے سے متعلق کچھ آگاہی مل گئی تھی جس کے بعد انہوں نے ہی پولیس کو اطلاع دی تھی کہ رنسن جوز امریکا جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

اوسلو پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابتدائی معلومات کی روشنی میں معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ ناروے کی مقامی انٹیلی جنس ایجنسی نے بھی معاملے سے آگاہی کی تصدیق کی تاہم مزید تبصرے سے گریز کیا۔

خبرایجنسی کے مطابق پیجرز معاملے سے جڑی بی اے سی نامی ہنگرین کمپنی کی سی ای او کرسٹیانا بارسونی نے بھی بڈاپسٹ میں اپنا اپارٹمنٹ بدھ کے روز خالی کردیا تھا۔

ان کے پڑوسیوں نے بتایا کہ بدھ کے روز  ان کا دروازہ  کھلا تھا تاہم اگلے روز بند ہو گیا اور بیل بجانے پر اندر سے کوئی جواب نہیں دے رہا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق لبنانی ذرائع نے بتایا تھا کہ حزب اللہ کو یقین تھا کہ وہ پیجرز گولڈ اپولو سے خرید رہے ہیں جو کہ ایشیا میں بنائے جائیں گے نا کہ یورپ میں، حزب اللہ کا خیال ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کیلئے ہنگری سے آپریٹ کرنا زیادہ آسان ہے اس لیے ممکن ہے کہ موساد نے ہی یورپین کمپنیاں بنائیں۔

دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیل ہی پیجر دھماکوں میں ملوث تھا، جس میں 14 افراد ہلاک جبکہ 4 ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

امریکی یہودی کمیٹی کا اسرائیلی فائرنگ کے شکار غزہ کے چرچ کی تعمیر نو کے لیے 25,000 ڈالر کا عطیہ

اگست 2, 2025

نیتن یاہو نے غزہ میں فوجی کارروائی کا فیصلہ ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا۔

اگست 2, 2025

جنگ بندی میں ثالثی: کمبوڈیا کا ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان

اگست 2, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

"دل سے پاکستان” ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا

اگست 2, 20254

علی امین گنڈا پور کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، مشال یوسفزئی کے بارے میں علیمہ خان کا بیان غیرضروری ہے: عمران خان

اگست 2, 20250

ایرانی صدر مسعود پزشکیان لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے وزیر اعظم کا شایان شان استقبال

اگست 2, 20251

لکی مروت : مارٹر گولا کھیلتے ہوئے پھٹ گیا، 5 بچے جاں بحق

اگست 2, 20250
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025748

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025748

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024512

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025458

مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

فروری 2, 2025224
Don't Miss
پاکستان

"دل سے پاکستان” ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا

By Editorاگست 2, 20254

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم آزادی…

علی امین گنڈا پور کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، مشال یوسفزئی کے بارے میں علیمہ خان کا بیان غیرضروری ہے: عمران خان

اگست 2, 2025

ایرانی صدر مسعود پزشکیان لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے وزیر اعظم کا شایان شان استقبال

اگست 2, 2025

لکی مروت : مارٹر گولا کھیلتے ہوئے پھٹ گیا، 5 بچے جاں بحق

اگست 2, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

"دل سے پاکستان” ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا

اگست 2, 2025

علی امین گنڈا پور کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، مشال یوسفزئی کے بارے میں علیمہ خان کا بیان غیرضروری ہے: عمران خان

اگست 2, 2025

ایرانی صدر مسعود پزشکیان لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے وزیر اعظم کا شایان شان استقبال

اگست 2, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025748

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024512

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025458

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.