اسکالرشپ کیخلاف کیس، نجی تعلیمی ادارے کو جاری نوٹس معطل

نجی تعلیمی اداروں میں 10 فیصد مستحق طلباء کیلئے اسکالرشپ کیخلاف کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی تعلیمی ادارے کو جاری پیرا کا نوٹس معطل کردیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے زعفران الہی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزارکے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ میرے مؤکل کی سیکٹر آئی ٹین میں تعلیمی ادارہ ہے، پیرا نے 11 جون کو نوٹس بھیج کر 10 فیصد مستحق اسکالرشپ طلباء کا ڈیٹا مانگا، پیرا کا نوٹس بنیادی حقوق کے منافی ہے،کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے 11 جون کا نوٹس معطل کرکے وفاق، پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کو نوٹس جاری کردیئے۔ کیس کی سماعت اگست کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے