اے ڈی بی کی براعظم ایشیا میں معاشی ترقی کے امکانات سے متعلق رپورٹ جاری، بھارت پہلے نمبر پر

ایشیائی ترقیاتی بینک نے براعظم ایشیا میں معاشی ترقی کے امکانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی معاشی شرح نمو 6.6 فیصد، جبکہ بھوٹان دوسرے نمبر پر ہے،سری لنکا کی معاشی شرح نمو 4 فیصد اور نیپال کی 3.9 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق افغانستان کی معاشی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کی توقع ہے، جبکہ مالدیپ کی معاشی ترقی کی شرح ایک فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ جنوبی ایشیا میں مختلف ممالک کی معاشی کارکردگی داخلی اصلاحات، سرمایہ کاری، برآمدات اور عالمی معاشی حالات سے متاثر ہوگی، تاہم خطے میں مجموعی طور پر ترقی کا رجحان برقرار رہنے کی توقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے