پاکستان پُرامن ملک، سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان سے پرتگال کے سفیر پاؤلو ڈومینگوئیس کی اپنی اہلیہ کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں بزنس،زراعت، تعلیم اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان اچھے اور خوشگوار تعلقات موجود ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزیدفروغ دینے کی ضرورت ہے، دونوں ملکوں کے درمیان بزنس کمیونٹی کے وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونے چاہئیں۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات قدرتی حسن سے مالا مال ہیں، پاکستان سیاحت کے شعبے میں پرتگال کے ساتھ اپنے تعاون کو آگے بڑھانا چاہتا ہے، موجودہ حکومت سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبا و طالبات پرتگال میں تعلیم حاصل کرسکتے ہیں جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزیدبڑھیں گے، پاکستان اور پرتگال کے درمیان ہائر ایجوکش میں سٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام ہونے چاہئیں۔

اس موقع پر پرتگال سفیر نے کہا کہ پرتگال پاکستان میں بزنس، سیاحت ، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے