کراچی میں پنکی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

عدالت نے ملزمہ پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 25 جولائی مقرر کرتے ہوئے مقدمات کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

جیل ذرائع کے مطابق چھ مقدمات میں چالان اور گواہان کے بیانات کی نقول ملزمہ کو جیل میں فراہم کر دی گئی ہیں، عدالتی احکامات پر عملے نے ذاتی طور پر دستاویزات ملزمہ تک پہنچائیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ انمول کے خلاف 2020، 2021 اور 2022 میں یہ مقدمات درج ہوئے تھے، ملزمہ انمول عرف پنکی ان مقدمات میں مفرور تھی۔

پولیس کے مطابق گارڈن تھانے کے کیس میں گرفتاری کے بعد ملزمہ کو ان مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے