وفاقی ادارہ شماریات کا ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی کا دعویٰ مگر متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں۔ گزشتہ ہفتے 22اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ، آٹھ میں کمی جبکہ 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ہفتہ وار مہنگائی میں صفر اعشاریہ چار پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ ہفتے آلو چار فیصد، چکن تین اعشاریہ سات صفر اور پیاز تین سو چون فیصد مہنگے ہوئے۔ گندم آٹا کی قیمت ایک اعشاریہ چھ ایک فیصد تک بڑھ گئی۔ انڈے، بیف، دال اور دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر تئیس فیصد تک سستے ہوئے۔ ایل پی جی پندرہ اعشاریہ ایک دو فیصد سستی ہوئی۔ پیٹرول ، ڈیزل ، دال مونگ، مسور اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
