لبنانی عسکری تنظم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد تنظیم کو نئی قیادت کے انتخاب کا چیلنج درپیش ہے۔
بیالیس سالہ ہاشم صفی الدین کو حسن نصراللہ کا جانشین سمجھا جاتا تھا جو نہ صرف تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ہیں بلکہ وہ حزب اللہ کے بیرون ممالک سیاسی امور کو بھی دیکھتے ہیں۔
ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے ملٹری آپریشنز کو منظم کرنے والی ‘جہاد کونسل’ میں اٹھتے بیٹھتے ہیں۔ امریکہ کے محکمۂ خارجہ نے انہیں 2017 میں دہشت گرد قرار دیا تھا۔
ہاشم صفی الدین حسن نصراللہ کے کزن ہیں اور وہ انہی کی طرح سیاہ رنگ کا امامہ پہنتے ہیں۔ ان کے عوامی خطابات میں حزب اللہ کی عسکریت پسندانہ مؤقف اور فلسطینی کاز سے حمایت جھلکتی ہے۔