وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویزملک کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش سے عالمی منڈیوں میں غیریقینی صورتحال پیدا ہوگئی۔ پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کےنظام میں اصلاحات پرقائم کمیٹی نے عالمی مارکیٹ کے تناظرمیں پیٹرولیم قیمتوں کےتعین کے مختلف طریقہ کارپرغور شروع کردیا۔
وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویزملک کی زیر صدارت کمیٹی اجلاس کے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ کو قواعد پر مبنی نظام کے تحت چلانے پر اتفاق کیا گیا۔ اوگراکو قیمتوں کاڈیٹاروزانہ کی بنیاد پرویب سائٹ پراپ لوڈ کرنےکی سفارش بھی کردی گئی ہے۔
شرکا نے تیل کی سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن پر اتفاق کرتے ہوئے شفافیت بڑھانے پر زور دیا۔ وزیرپیٹرولیم علی پرویزملک نے کہا آبنائے ہرمز کی دوبارہ کے بعد موجودہ صورتحال میں کمیٹی کی ذمہ داری مزید اہم ہوگئی ہے۔
علی پرویزملک نے کہا کہ درآمدی ڈیزل پرانحصار کم کرنےکیلئے ریفائنری پالیسی میں ترامیم تجویز کردی ہیں، مقامی ڈیزل پیداوار میں اضافہ پاکستان کی توانائی سلامتی کو مزید مضبوط بنائےگا،علی پرویزملک نے کہا پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔
