انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا، اوپن مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز مہنگا

 انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں طلب بڑھنے کے باعث ڈالر مسلسل چوتھے روز مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے ایک پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر 279 روپے 68 پیسے پر فروخت ہوا۔

ماہرین کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں اضافے کے باعث اس کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے