درآمدات پر عائد پابندیاں نرم ہونے کے بعد پاکستان کا امپورٹ بل مسلسل بڑھ رہا ہے۔ ستمبر میں تجارتی خسارہ ایک ارب 78 کروڑ ڈالر رہا۔ ایک سال پہلے خسارہ ایک ارب 48 کروڑ ڈالر تھا۔
ستمبر میں پاکستان نے 2 ارب 80 کروڑ 50 لاکھ ڈٓالر مالیت کی مصنوعات برآمد کیں۔ اس کے مقابلے میں امپورٹ بل 4 ارب 58 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا۔
ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 2 فیصد بڑھ گیا،، اگست میں خسارے کا حجم ایک 74 کروڑ ڈالر تھا جو ستمبر میں ایک ارب 78 ڈالر رہا،،
رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارے میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔ پہلی سہ ماہی میں 7 ارب 87 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی مصنوعات ایکسپورٹ کی گئیں۔ دوسری طرف درآمدی بل 13 ارب 31 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ جولائی سے ستمبر تک تجارتی خسارے کا حجم 5 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا۔