پاکستان نے ایک اور ایل این جی کارگو کی سپاٹ خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا

پاکستان نے ملک میں گیس کی طلب پوری کرنے کے لیے ایک اور ایل این جی کارگو کی سپاٹ خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیا ۔  بین الاقوامی کمپنیوں سے کل تک بولیاں طلب کی گئی ہیں جو کل ہی باقاعدہ طور پر کھولی جائیں گی۔

پی ایل ایل کے مطابق بولیاں اکیس سے بائیس جولائی تک کی ایل این جی سپلائی کے لیے طلب کی گئی ہیں۔ پاکستان جولائی کے مہینے کے لیے ایل این جی کے تین کارگوز پہلے ہی خرید چکا ہے۔ پندرہ سے سولہ جولائی کی سپلائی کے لیے کارگو اٹھارہ اعشاریہ دو تین ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر خریدا گیا تھا، جبکہ دس جولائی کی سپلائی کا کارگو سترہ اعشاریہ تین سات ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر حاصل کیا گیا ۔ اس سے قبل تیس جون سے چار جولائی تک کی سپلائی کا ایل این جی کارگو سولہ اعشاریہ سات تین ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت پر خریدا گیا تھا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے